اہم مواد پر جائیں

کووڈ-19

کووڈ-19 کیا ہے؟

کووڈ-19 کا مطلب کورونا وائرس بیماری 2019 ہے۔ یہ SARS-CoV-2 وائرس کی وجہ سے ہونے والی ایک بیماری ہے۔ کووڈ-19 کا اثر پھیپھڑے، ناک اور گلہ سمیت سانس کے نظام پر ہوتا ہے۔

کووڈ-19 والے زیادہ تر لوگوں میں ہلکی علامات پائی جاتی ہیں، جیسے کہ نزلہ یا فلو۔ لیکن کچھ لوگوں میں نمونیا یا دیرپا مسائل جیسی زیادہ سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

کووڈ-19 باسانی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو جاتا ہے۔ جو لوگ متاثر ہوتے ہیں ان میں علامات نہ پائے جانے کے باوجود وائرس ان سے منتقل ہو سکتے ہیں۔

آپ کو اپنی کووڈ-19 ویکسین سے متعلق اپ ٹو ڈیٹ رہنے سے سنگین بیماری سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔ مخصوص ویکسین کی سفارشات سے متعلق اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے بات کریں۔

کووڈ-19 کی بنیادی علامات میں بخار، کھانسی، ناک بہنا، سانس لینے میں دقت اور گلے کی جلن شامل ہیں۔

کووڈ-19 کی بہت سی علامات زکام یا فلو سے ملتی جلتی ہیں۔ کچھ افراد وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں لیکن ان میں کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں۔

کووڈ-19 کے علامات

کووڈ-19 کے شکار زیادہ تر لوگوں میں ہلکی علامات پائی جاتی ہیں۔ کچھ لوگوں میں کوئی علامات نظر نہیں آتی ہیں۔ کووڈ-19 کی علامات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • بخار
  • کھانسی ہونا
  • ٹھنڈ
  • سانس لینے میں دقت
  • بدن درد
  • ناک بہنا
  • گلے میں جلن ہونا
  • سونگھنے یا ذائقہ کی حس کا فقدان

کچھ معاملات میں، کووڈ-19 والے لوگ بہت بیمار ہو جاتے ہیں۔ شدید بیماری کی انتباہی علامات یہ ہیں:

  • سانس لینے میں دقت یا سانس لینے میں تکلیف
  • سینے میں درد یا پریشر/دباؤ
  • ہونٹوں یا چہرے کا نیلا پر جانا
  • الجھن
  • ہوشیاری میں کمی
  • بے ہوشی

بیماری یا کمزور مدافعتی نظام والے بچوں میں کووڈ-19

بعض طبی حالات یا کمزور مدافعتی نظام والے بچوں میں شدید کووڈ-19 ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر زیادہ تر مریضوں کو کووڈ-19 ہو جاتا ہے تو ان کی صحت نسبتاً بہتر ہوتے ہیں۔ لیکن کووڈ-19 کچھ مریضوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

کچھ بچوں میں کووڈ-19 کی وجہ سے سنگین بیماری ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ وہ حالات یا عوامل جو آپ کے بچے کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • کینسر
  • مدافعتی عوارض
  • پھیپھڑوں یا دل کے مسائل جیسی دائمی صحت کی حالتیں
  • موٹاپا
  • مدافعتی نظام کو کمزور کرنے والے کچھ علاج
  • ہڈی کے گودے کی پیوندکاری
  • سیکل سیل بیماری

سیکل سیل بیماری کے شکار بچوں میں، کووڈ-19 اس کا سبب بن سکتا ہے:

  • بخار
  • باربار درد کا ہونا
  • شدید نمونیا
  • پھیپھڑوں کے دیگر مسائل

اگر آپ کے بچے کا مدافعتی نظام کمزور ہے، تو بیماری سے بچنے کے اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ کا بچہ کووڈ-19 کا شکار ہو گیا ہے یا اس میں علامات پائے جارہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

کووڈ-19 سے کیسے بچا جائے

ہدایت کے مطابق ماسک پہنیں

اپنے ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق ماسک پہنیں یا چہرے کو کور کریں۔ اگر آپ کے بچے کا مدافعتی نظام کمزور ہے، تو اپنی نگہداشت ٹیم سے ماسک کی قسم اور استعمال کی ہدایات کے بارے میں پوچھیں۔

بیماری سے بچنے کے اقدامات پر عمل کریں

آسان اقدامات سے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور بیماری سے بچانے میں مدد مل سکتی ہیں۔

  • ہاتھوں کو ہمیشہ صابن اور پانی سے دھوئیں۔ یا شراب سے تیار ہینڈ سینیٹائر استعمال کریں۔
  • بیمار لوگوں سے دوری بنائے رکھیں۔
  • کووڈ-19 سے ہونے والے خطرات اور اپنے بچے کی صحت کی ضروریات کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • جانیں کہ علامات بڑھنے پر کیا کرنا ہے۔ ایمرجنسی کے علاوہ نگہداشت کنندگان کے پاس جانے سے پہلے کال کریں۔ کووڈ-19 کی انتباہی علامات کے بارے میں جانیں جن کیلئے ایمرجنسی نگہداشت ضروری ہے۔

کووڈ-19 ویکسین حاصل کریں

کووڈ-19 ویکسین شدید کووڈ-19 سے بچنے کا ایک محفوظ، مؤثر طریقہ ہے۔ ہر ایک اہل شخص کو کووڈ-19 کا ویکسین لگوانا چاہئے۔

سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کا مشورہ ہے کہ 6 ماہ اور اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو تازہ ترین کووڈ-19 ویکسین لگوانی چاہئے۔

کووڈ-19 ویکسین سے ہونے والے ضمنی اثرات عام طور پر ہلکے ہوتے ہیں اور ان میں درد، انجکشن کی جگہ پر سوجن اور جسم میں درد شامل ہیں۔ یہ ضمنی اثرات ویکسینیشن کے پہلے 3 دنوں کے اندر ہو سکتے ہیں اور 1 سے 2 دنوں میں حل ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ کے بچے کا مدافعتی نظام کمزور ہے، تو آپ کا ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ ویکسین کی اضافی خوراک تجویز کر سکتا ہے۔ اپنے بچے کی طبی ضروریات کیلئے ویکسین کی سفارشات کے بارے میں اپنی نگہداشت ٹیم سے بات کریں۔

ویکسین کے ساتھ رنگ والی کتاب کا کور

"کووڈ-19 ویکسینز" رنگ والی کتاب

رنگ والی کتاب بچوں کیلئے ایک تفریحی طریقہ ہے تاکہ وہ کووڈ-19 ویکسینز اور ان کے طریقہ کار کے بارے میں جان سکیں۔

دیکھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
 

اہل خانہ کیلئے کووڈ-19 کی تجاویز

  • کووڈ-19 ویکسین کووڈ-19 کے خلاف بہترین تحفظ ہے۔ یہ 6 ماہ اور اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کیلئے دستیاب ہے۔
  • اہل ہر فرد کو کووڈ-19 ویکسین سے متعلق تازہ تر رہنا چاہئے جب تک کہ انھیں ویکسین کی پچھلی خوراک یا ویکسین کے کسی جزو سے شدید الرجک رد عمل ظاہر نہ ہوا ہو یا انہیں کوئی دوسری صحتی حالات درپیش نہ ہوئے ہوں جو انھیں ویکسین لگوانے سے روک رہی ہوں۔
  • اگر آپ بیماری یا تنہائی کی وجہ سے گھر پر رہ رہے ہوں تو یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اضافی دوائیں اور طبی سامان موجود ہیں۔ 
  • کووڈ-19 بیماری کی علامات پر نظر رکھیں، خاص طور پر اگر آپ میں کبھی وائرس پایا گیا ہو۔
  • اپنے بچے کو ہونے والے خطرے کے بارے میں اپنی نگہداشت ٹیم سے بات کریں اور جانیں کہ علامات بڑھنے پر کیا کرنا ہے۔

نگہداشت ٹیم سے پوچھے جانے والے سوالات

  • اگر میرے بچے میں کووڈ-19 کی علامات پائے جارہے ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟
  • کووڈ-19 اور فلو کی بیماری کے درمیان کیا فرق ہے؟
  • کووڈ-19 سے کمزور مدافعتی نظام والے بچے کیسے متاثر ہوتے ہیں؟
  • میرے بچے کیلئے کووڈ-19 ویکسین کی تجاویز کیا ہیں؟
  • میرے بچے کو کووڈ-19 ویکسین کب لگوانی چاہئے؟
  • کووڈ-19 ویکسین کے مضر اثرات کیا ہوتے ہیں؟

کووڈ-19 کے بارے میں اہم نکات

  • کووڈ-19 (کوروناوائرس ڈیزیز 2019) SARS-CoV-2 وائرس کی وجہ سے ہے۔
  • کووڈ-19 ایک تنفسی بیماری ہوتی ہے جس کا اثر پھیپھڑے، ناک اور گلہ پر ہوتا ہے۔
  • کووڈ-19 ویکسین شدید کووڈ-19 سے بچنے کا ایک محفوظ، مؤثر طریقہ ہے۔
  • کمزور مدافعتی نظام والے بچوں میں شدید کووڈ-19 ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
  • اپنے بچے کو ہونے والے خطرے اور طبی نگہداشت کب لینی ہے اس بارے میں اپنی نگہداشت ٹیم سے بات کریں۔


نظر ثانی شدہ: جنوری 2024